24 ستمبر 2014 - 18:36
عالمی برادری داعش کا مقابلہ کرنے میں بھرپور حصہ لے: عراقی وزیر اعظم

عراقی وزیراعظم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ داعش گروہ سے مقابلے میں بھرپور حصہ لے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  جرمن نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم حید العبادی نے آج نیویارک میں، امریکی صدر بارک اوباما، شاہ اردن ملک عبداللہ اور خلیج فارس تعاون کونسل کے ممبر ملکوں کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ایک اجلاس میں کہا کہ عالمی برادری، دہشت گردی سے مقابلے میں حکومت عراق کی حمایت کے اعلان کے علاوہ داعش دہشت گرد گروہ کے عملی طور پر جنگ میں شرکت کرے۔العبادی نے دہشت گردی سےمقابلے میں اس ملک کی فوج کی فوج کی حمایت کئے جانے کے ساتھ ہی عراق کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کے تحفظ پرتاکید کرتے ہوئے کہاکہ داعش میں غیر ملکیوں کی بھی شمولیت کے پیش نظر اس گروہ سے مقابلے کے لئے توجہ، عراق پر مرکوز ہو۔ انہوں نے علاقے میں کسی بھی قسم کی کشیدگی کو دہشت گرد گروہوں میں اضافے کاسبب قرار دیا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲